Skip to main content

Live Cricket Score

What is Life!

ایک بار شہرمیں سالانہ کھیلوں کا مقابلہ ہورہاتھا دوردورسےکھلاڑی اس مقابلے میں شرکت کیلئے آئےجب پانچ کلومیٹرکی دوڑ کا دن آیاتوکئی درجن لوگوں نے اس میں شرکت کی دوڑ قریب کے ایک گاؤں سے شروع ہوکراسٹیڈیم پر ختم ہونی تھی راستہ میں ایک لکڑی کاپل بھی پڑتاتھا
سب تیاری کے بعد صبح سات بجے ریس شروع ہوئی بائیس سال کا ایک خوبصورت نوجوان آگے نکل رہا تھاپل تک پہونچتےپہونچتےاس نے سارے دوسرے لوگوں کے پیچھے چھوڑ دیا اب پل پر وہ سب سے آگے جارہاتھا اسکی نظر اسٹیڈیم کے جھنڈے پر بھی جو بس ایک کلو مٹر باقی رہ گیاتھا لیکن یہ کیا؟اچانک پل کا ایک تختہ ٹوٹا اور وہ نیچے گرتے ہی دریا کی موجوں غرق ہوگیا لوگ دریا کی طرف دوڑ پڑےسارا کھیل خراب ہوگیا غوطہ خوروںنے ایک گھنٹہ بعد اسکی لاش کنارے پر لا کر رکھ دی لوگ رورہے تھے سینہ پیٹ رہے تھے ایک بوڑھے آدمی نے کہا اسکا وقت آگیا تھا اسکو کوئی آگے پیچھے نہیں کرسکتا دراصل یہ دنیا ایک ریس کورس ہے جگہ جگہ پل ہیں جن میں بہت سے لکڑی کے تختے لگے ہوئے ہیں ہر شخص پیدا ہوتے ہی اس میدان میں دوڑناشروع کردیتا ہے دور سے اسے امیدوں کی جھنڈے نظر آنے لگتے ہیں وہ بچپن سے جوانی جوانی سے بڑھاتے میں داخل ہوجاتا ہے سانس پھول جاتا ہے لیکن دوڑتا رہتا ہے دوڑتے دوڑتے کسی پل کا تختہ ٹوٹ جاتا ہے اور اچانک وہ اپنی قبر کے گڑھے میں گرجاتاھے لوگ روتے ہیں سینہ کوبی کرتے ہیں لیکن یہ حادثہ اچانک عمل میں نہیں آتا ہر شخص کی قبر پیدائش کے وقت ہی تیار کرکے چھپا دی جاتی ہے دراصل ہمارا پورا ریس کورس قبروں پر ہی بنا ہوا ہے لوگ دوڑتے رہتے ہیں اور اپنی قبر تک پہنچ جاتے ہیں اچانک پل کا تختہ ٹوٹ جاتا ہے تمناؤں کے جھنڈے دور چمکتے ہوئے رہ جاتے ہیں اور لوگ دوسری دنیا میں پہنچ جاتے ہیں قابل مبارک ہیں وہ لوگ جو حقیقت کو سمجھتے ہیں پھونک پھونک کر قدم رکھتے ہیں اور اپنے وقت کو قیمتی بناتے ہیں کسی نے سچ کہا ہے اگر تم صبح کر لو تو شام کی توقع مت کرو اور اگر شام کر لو تو صبح کا اعتماد نہ کرو نہ جانے کون سا قدم قبر کے تختہ پر پڑ جائے!


Comments

Popular posts from this blog

Look at these 45 Awesome Paintings

Paintings of Artist Mohan Manimala   He is most talented artist who works at senior artist in Malayala manorama weeklyborn at ... PA Naidu Paintings Nice painting feel good amotion.....great

Shahid Afridi new house in Karachi

Former Pakistani skipper Shahid Afridi has bought a new house for his family. In the past few days there was a lot of chat going on the social media related to this house. We have all seen the photos taken from the new house.

Punjab gives green-signal: PSL final to be held in Lahore

LAHORE: The Government of Punjab has given green signal to Pakistan Cricket Board (PCB) for holding the final of Pakistan Super League in Lahore. A high-level meeting of the provincial authorities was held in Lahore, with IG Punjab, DC and CCPO Lahore, other high-ups of the Punjab government and Pakistan Sports Board in presence. Sethi confirms PSL final to be held in Lahor e Chairman Pakistan Super League Najam Sethi while talking to the media in Lahore confirmed that the final would indeed be held in Lahore on March 5. "The nation has shown its passion and unity. The Pakistani nation is peaceful and it will not be blackmailed," said Sethi, as he announced the final match will be held in Lahore. Sethi said the tickets would go on sale from tomorrow, both online as well as at outlets. "Details [regarding tickets] will be available tomorrow," he said. Hoping for the revival of cricket in Pakistan after the successful staging of PSL final, Sethi said, "Hopefully,...