Skip to main content

Live Cricket Score

ویسٹ انڈیز کا اپنی سکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ



ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ وہ پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت اپنی سکیورٹی ٹیم کی رپورٹ پر انحصار کرے گا۔
واضح رہے کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بین الاقوامی کرکٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سپر لیگ کے فائنل کے لیے لاہور جانے سے گریز کریں
کیونکہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال اب بھی بہتر نہیں ہے۔
ٹرینیڈاڈ گارجین کے مطابق ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کرکٹ بورڈ کے صدر عظیم بصارت کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجے گا تاکہ وہ صورتحال کا جائزہ لے سکے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے دعوت دے رکھی ہے۔
عظیم بصارت نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کی رپورٹ کے تناظر میں کہا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے اسی لیے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنی سکیورٹی ٹیم پاکستان بھیج رہا ہے۔
اس سکیورٹی ٹیم کی قیادت مینیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر رہے ہیں اور فیکا کی تشویش کے باوجود ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنے سکیورٹی ماہرین کی رپورٹ پر انحصار کرے گا؟
عظیم بصارت کا کہنا ہے کہ ان کی ذاتی رائے میں سیریز کے امکانات ختم نہیں ہوئے ہیں اور اگر پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی سکیورٹی کی ضمانت دے دیتا ہے تو یہ میچز ہوسکتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Look at these 45 Awesome Paintings

Paintings of Artist Mohan Manimala   He is most talented artist who works at senior artist in Malayala manorama weeklyborn at ... PA Naidu Paintings Nice painting feel good amotion.....great

Misbah enters list of top ten Test captains with most defeats

Pakistan’s most successful Test captain Misbah-ul-Haq has entered the list of top ten Test skippers who have lost the most number of matches. According to details, Misbah lost his 19th Test match as the captain of Pakistan cricket team against West Indies, the second game of the series, which was played at Kensington Oval from April 30 to May 4.

Shahid Afridi new house in Karachi

Former Pakistani skipper Shahid Afridi has bought a new house for his family. In the past few days there was a lot of chat going on the social media related to this house. We have all seen the photos taken from the new house.