ہم نے سکائی سکریپرز اور آواز سےتیز چلنے والے جہاز بنائے ۔زمین کے نیچے جا کر چھوٹے چھوٹے ذروں تک کو کھریدا اس کے باوجود مکڑی کے چھوٹے سے گھر کی تعمیر نے انسان کو مات دے دی۔ ریشمی دھاگوں سے بنایا یہ جال قدرتی انجینئرنگ
کاایک شاہکار ہے۔ مکڑی کا یہ جال بہت بڑی مقدار میں توانائی جذب کر سکتا ہے۔ یہ سٹیل سے بھی زیادہ مضبوط اور ربڑسے بھی زیادہ لچکدار ہے
سائنسدانوں نے اب مصنوعی مکڑی کا ریشمی دھاگہ بنالیا ہے جس کی خصوصیات اصلی دھاگے جیسی ہیں ۔ اس دھاگے کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کر دی گئی ہے۔

Comments
Post a Comment