Skip to main content

Live Cricket Score

قیامت میں نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت.... ضرور پڑهیں

’’حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہمیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن لوگ دریا کی موجوں کی مانند بے قرار ہوں گے تو وہ حضرت آدم علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کریں گے: آپ اپنے ربّ کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کیجئے، وہ فرمائیں گے: یہ میرا مقام نہیں، تم حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاؤ
کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے خلیل ہیں
۔ وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو جائیں گے جس پر وہ فرمائیں گے: یہ (شفاعتِ کبری) میرا منصب نہیں تم حضرت موسیٰ علیہ اسلام کے پاس جاؤ کیونکہ وہ کلیم اللہ ہیں۔ پس وہ حضرت موسیٰں کی خدمت میں جائیں گے تو وہ فرمائیں گے: میں اس (شفاعتِ کبریٰ کے) لائق نہیں تم حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے پاس جاؤ کیونکہ وہ روح اللہ اور اُس کا کلمہ ہیں۔ پس وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جائیں گے تو وہ فرمائیں گے: میں اِس شفاعت (کبریٰ) کے قابل نہیں تم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس جاؤ۔ پس لوگ میرے پاس آئیں گے تو میں کہوں گا: ہاں! اس شفاعت کے لیے تو میں ہی مخصوص ہوں۔ پھر میں اپنے ربّ سے اجازت طلب کروں گا تو مجھے اجازت دی جائے گی اور مجھے ایسے حمدیہ کلمات الہام کئے جائیں گے جن کے ساتھ میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کروں گا وہ کلمات اب مجھے مستحضر نہیں ہیں۔ پس میں اِن محامد سے اﷲ تعالیٰ کی تعریف و توصیف کروں گا اور اس کے حضور سجدہ ریز ہو جاؤں گ۔ سو اﷲ تعالیٰ مجھ سے فرمائے گا: اے محمد! اپنا سرِ (انور) اُٹھائیں، اپنی بات کہیں، آپ کی بات سنی جائے گی، مانگیں آپ کو عطا کیا جائے گا اور شفاعت کریں آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ میں عرض کروں گا: میرے ربّ! میری اُمت، میری اُمت، پس فرمایا جائے گا: جائیں اور جہنم سے ہر ایسے اُمتی کو نکال لیں جس کے دل میں جَو کے برابر بھی ایمان ہو۔ پس میں جا کر یہی کروں گا۔ پھر واپس آ کر اُن محامد کے ساتھ اُس کی حمد و ثنا بیان کروں گا اور اس کے حضور سجدہ ریز ہو جاؤں گ۔ پس اﷲ تعالیٰ فرمائے گا: اے محمد! اپنا سرِ (انور) اُٹھائیے اور کہیے!آپ کو سنا جائے گا، مانگیے آپ کو عطا کیا جائے گا اور شفاعت کیجیے آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ میں عرض کروں گا: اے میرے ربّ! میری اُمت، میری اُمت! پس فرمایا جائے گا: جائیں اور جہنم سے اُسے بھی نکال لیں جس کے دل میں ذرّے کے برابر یا رائی کے برابر بھی ایمان ہو۔ پس میں جا کر ایسے ہی کروں گا۔ پھر واپس آ کر اُنہی محامد کے ساتھ اُس کی حمد و ثنا بیان کروں گا اور پھر اُس کے حضور سجدے میں گر جاؤں گا۔ پس فرمایا جائے گا: اے محمد! اپنا سرِ (انور) اُٹھائیے اور کہیے، آپ کو سنا جائے گا، مانگیں آپ کو عطا کیا جائے گا اور شفاعت کریں آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ میں عرض کروں گا: اے میرے پیارے رب! میری اُمت، میری اُمت، پس اﷲ تعالیٰ فرمائے گا: جائیں اور اُسے بھی جہنم سے نکال لیں جس کے دل میں رائی کے دانے سے بھی بہت ہی کم بہت ہی کم بہت ہی کم ایمان ہو۔ پس میں خود جاؤں گا اور جا کر ایسا ہی کروں گ۔(حضرت حسن بصری نے اس میں اتنا اضافہ کیا کہ) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: میں چوتھی دفعہ واپس لوٹوں گا اور اِسی طرح اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کروں گا پھر اُس کے حضور سجدہ ریز ہوجاؤں گ۔ پس اﷲ تعالیٰ فرمائے گا: اے محمد! اپنا سر اُٹھائیں اور کہیں آپ کو سنا جائے گا، مانگیں آپ کو عطا کیا جائے گا اور شفاعت کریں آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ میں عرض کروں گا: اے میرے پیارے رب ! مجھے اُن کی (شفاعت کرنے کی) اجازت بھی دیجئے جنہوں نے لَا اِلٰهَ اِلَّا اﷲُ کہا ہے، پس وہ فرمائے گا: مجھے اپنی عزت و جلال اور عظمت و کبریائی کی قسم! میں اُنہیں ضرورجہنم سے نکالوں گا 

Comments

Popular posts from this blog

Look at these 45 Awesome Paintings

Paintings of Artist Mohan Manimala   He is most talented artist who works at senior artist in Malayala manorama weeklyborn at ... PA Naidu Paintings Nice painting feel good amotion.....great

Shahid Afridi new house in Karachi

Former Pakistani skipper Shahid Afridi has bought a new house for his family. In the past few days there was a lot of chat going on the social media related to this house. We have all seen the photos taken from the new house.

PSL Final sale starts

Ab Khel Jame Ga”, yes because passion of cricket is at its height as PSL continues to gain more and more attention day by day. Among five teams, after tough competition two teams will play for the trophy in finals. Guess what? This time the final will be played in Pakistan and this calls for a party. Pakistan Super League season 2 is full of excitement and this adds to happiness that Pakistanis will know welcome their favorite players from all over the world to play in Lahore,Pakistan. The final match will be played on 5th of March, 2017. To make it easy for all people PCB has decided to enable online booking of seats. The news was hot from the beginning but due to terror attacks the final was rumored to shift but PCB has denied any such rumors and thus it has announced that despite all the threats the final will be played in Lahore. They are not ready to shift final from Lahore at any cost.People who had lost hope to witness exciting match in Pakistan should just prepare themselves fo...