Skip to main content

Live Cricket Score

لوگ بلال کی منتیں کرتے اور بلال کسی مچلے ہوئے بچے کی مانند آگے آگے بھاگتے۔

شہر کا ماحول ایک سا تھا کہ ایک آدمی نے ایک باغ کے جھاڑ جھنکار سے کھجوریں چُنیں ایسی کھجوریں صرف شہر کے اسی باغ میں لگی تھیں لیکن لوگوں کو اس کھجور سے کوئی رغبت نہ تھی کہ اس کھجور میں نہ وہ نرمی تھی نہ اس کا وہ ذائقہ تھا رنگ بھی انتہائی گہرا اور دانہ بہت چھوٹا سا۔
وہ غریب آدمی
جس کی ناک موٹی آنکھیں چھوٹی رنگت سیاہ چلتا تو ٹانگیں اٹک اٹک جاتیں بولتا تو زبان میں لکنت غربت سی غربت کی نسلی غلام رہا تھا کھجوریں جھولی میں ڈالیں شہر میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس باغ کا یہ آخری پھل تھا جو اس آدمی کی جھولی میں تھا۔ شہر میں لیکن کوئی ان کھجوروں کا طلبگار نہ تھا یہاں تک کہ ایک فرد نے یوں آواز لگائی اے بلال رض یہ کھجور تو تجھ جیسی ہے کالی اور خشک۔
دل کا آبگینہ ٹھیس کھا گیا آنکھوں سے آنسو رواں بلال حبشی کھجوریں سمیٹ کر بیٹھ رہے۔ کہ ایسے میں وہاں سے اس کا گذر ہو جو ٹوٹے دلوں کا سہارا ہے جس نے مسکینوں کو عزت بخشی وہ جس کا نام ہے غمزدہ دلوں کی تسکین ہے ہاں وہی محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ نے بلال رضی اللہ عنہ سے سب ماجرہ پوچھا تو آپ یوں گویا ہوئے
لوگو یہ کھجور “عجوہ“ ہے
یہ دل کے مرض کے لیئے شفاء ہے
یہ فالج کے لیئے شفاء ہے
یہ ستر امراض کے لیئے شفاء ہے
اور لوگو یہ کھجوروں کی سردار ہے
پھر یہاں بس نہیں کیا
فرمایا جو اسے کھا لے اسے جادو سے امان ہے۔
منظر بدل گیا وہ بلال رضی اللہ عنہ جس کے پاس چند لمحے پہلے تک جھاڑ جھنکار تھا اب رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اسے غنی کر دیا۔
پھر راوی لکھتے ہیں کہ لوگ بلال کی منتیں کرتے اور بلال کسی مچلے ہوئے بچے کی مانند آگے آگے بھاگتے۔

گواہ ہے کہ وہ جسے کبھی دنیا جھاڑ جھنکار سمجھ رہی تھی بلال رضی اللہ عنہ تاریخ
کی جھولی میں آ کر اورمصطفٰے کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زبان مبارکہ

کا صدقہ آج بھی کھجوروں کی سردار ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Look at these 45 Awesome Paintings

Paintings of Artist Mohan Manimala   He is most talented artist who works at senior artist in Malayala manorama weeklyborn at ... PA Naidu Paintings Nice painting feel good amotion.....great

Misbah enters list of top ten Test captains with most defeats

Pakistan’s most successful Test captain Misbah-ul-Haq has entered the list of top ten Test skippers who have lost the most number of matches. According to details, Misbah lost his 19th Test match as the captain of Pakistan cricket team against West Indies, the second game of the series, which was played at Kensington Oval from April 30 to May 4.

Shahid Afridi new house in Karachi

Former Pakistani skipper Shahid Afridi has bought a new house for his family. In the past few days there was a lot of chat going on the social media related to this house. We have all seen the photos taken from the new house.