Skip to main content

Live Cricket Score

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے





پاکستانی ٹیم اس دورے میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم 31 مارچ کو پہلا ٹی 20 میچ کوئن پارک گراؤنڈ ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گی جبکہ دوسرا ٹی 20 دو اپریل کو اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز کا آغاز 7 اپریل سے گیانا نیشنل سٹیڈیم میں کرے گی۔ دوسرا اور تیسرا ون ڈے 9 اور 11 اپریل کو اسی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کا افتتاحی میچ 22 اپریل کو سبینا پارک جمیکا میں کھیلے گی۔ دوسرا ٹیسٹ 30 اپریل کوکینگسٹن اوول بارباڈوس میں ہو گا جبکہ سیریز کا آخری ٹیسٹ 10 مئی کو ونڈسر پارک ڈومینیکا میں ہو گا۔


Comments